مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وہائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈر نے کہا ہے کہ شام کے خلاف فوجی کارروائی سے متعلق تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس نے کہا کہ اس سلسلے میں امریکی قومی سلامتی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ وہائٹ ہاؤس میں بریفنگ میں سارا سینڈرز کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے پاس بہت سے راستے موجود ہیں جس میں سے کچھ پر غور جاری ہے، تاہم ابھی تک کوئی حتمی لائحہ عمل تشکیل نہیں دیا گیا۔ادھر شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی حملے میں ملوث ہونے کے الزام کی تردید کی گئی ہے۔ روسی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ دوما میں شامی افواج نے کنٹرول سنبھال لیا یے، لاکھوں افراد محفوظ راستے سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔
وہائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈر نے کہا ہے کہ شام کے خلاف فوجی کارروائی سے متعلق تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
News ID 1880016
آپ کا تبصرہ